سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے سابق ریاستی صدر اور سینئر لیڈر شیوپال سنگھ
یادو نے کہا اکھلیش یادو کو اپنے وعدے کے مطابق پارٹی کی ذمہ داری مسٹر
ملائم سنگھ یادو کو سونپ دینی چاہئے۔مین پوری کے کرہل میں سابق ممبر اسمبلی مانک چندر
یادو کے یہاں ایک شادی کی
تقریب میں کل رات شرکت کرنے آئے شیو پال سنگھ یادو نے کہا کہ اب وقت آ گیا
ہے کہ اکھلیش یادو اپنے وعدے کے مطابق نیتا جی (ملائم سنگھ یادو) کو سماج
وادی پارٹی کی کمان سونپ دیں۔تبھی ایس پی دوبارہ اقتدار میں واپس آ سکتی ہے۔